ٹی 20 ورلڈکپ سپر8،گروپ 1 میں ڈرامائی تبدیلی،افغانستان سیمی فائنل کھیل سکتا،کیا درکار،نیٹ رن ریٹ کا حل ساتھ
عمران عثمانی کا تجزیہ
ٹی 20 ورلڈکپ سپر8،گروپ 1 میں ڈرامائی تبدیلی،افغانستان سیمی فائنل کھیل سکتا،کیا درکار،نیٹ رن ریٹ کا حل ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جس انداز میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 سے پاکستان،نیوزی لینڈ سمیت سری لنکا باہر ہوئے اور بنگلہ دیش کے ساتھ امریکا اور افغانستان نے ٹکٹ کٹوائی تو ایسا لگا تھا کہ یہ میگا ایونٹ سپر 8 تک زیادہ دلچسپ نہیں ہوگا۔سیمی فائنل سے اصل جنگ ہوگی لیکن 2 نتائج نے سپر 8 کے دونوں گروپس کو ہائی وولٹیج کرنٹ لگایا ہے اور اب سیمی فائنل سپاٹ کیلئے دونوں جانب خوفناک جنگ چھڑگئی ہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبروں پر مضمون یہ بنتا ہے کہ گروپ 2 میں 3 ٹیمیں انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا امیدوار ہیں۔آج شام انگلینڈ امریکا اور کل صبح جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز میچز فیصلہ کردیں گے،دونوں میچز ہی اب دلچسپی کا بارث بن گئے ہیں۔اسی طرح ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم جنوبی افریقا کیلئے شدید خطرات ہیں،اس کی تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔
اب آج افغانستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں اپ سیٹ،ہسٹری کی پہلی جیت نے گروپ 1 کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہے۔اس کے باقی ماندہ 2 میچز سیمی فائنل کی ایک سیٹ کا فیصلہ کریں گے۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل کی صورت حال یہ ہے کہ بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ 2.42 نیٹ رن ریٹ پر ہے۔آسٹریلیا 2 پوائنٹس کے ساتھ0.22 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے اورافغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ -0.65 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش قریب باہر ہوچکا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 گروپ 1 کے آخری میچز
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا،سوموار24 جون شام ساڑھے 7 بجے،انٹیگا
افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش،منگل 25 جون ،شام ساڑھے 7 بجے۔سینٹ ونسنٹ
اب صورتحال دلچسپ ہے۔آسٹریلیا اگر کل بھارت سے ہارگیا تو اس کا سیمی فائنل مشکوک ہوجائے گا،اس لئے کہ اس سے اگلے روز افغانستان بنگلہ دیش کو کسی بھی مارجن سے ہراکر سیمی فائنل کھیل سکتا ہے۔اب اگر آسٹریلیا نے بھارت کو ہرادیا تو بھارت اور آسٹریلیا کے 4،4 پوائنٹس ہونگے لیکن بھارت آسٹریلیا سے اگر ہارا بھی تو برا نہیں ہارے گا،اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا تک سے بہتر ہی رہے گا۔ایسے میں افغانستان کو بنگلہ دیش کو ہرانے کیلئے کتنے مارجن کی جیت درکار ہوگی تاکہ وہ آسٹریلیا سے بہتر کرکے نیٹ رن ریٹ میں اس سے آگے جائے،اسے علم ہوجائے گا۔یوں افغانستان کے پاس بڑا ایڈوانٹیج ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ2024،سپر8 میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان آسٹریلیا سے جیت گیا،کرک اگین پیش گوئی سچ
آسان الفاظ میں آسٹریلیا کو ٹکر کی ٹیم سے مقابلہ کرناہے،افغناستان سے ہارنے کے بعد صفوں میں بے چینی ہوگی۔بھارت سے جیت آسان نہیں ہوگی۔اس کے مقابلہ میں ناکام ٹیم بنگلہ دیش افغانستان کی ہوائوں میں اڑتی ٹیم سے کھیلے گی اور آسانی سے جیت سکے گی۔ڈور اوپن ہے۔افغانستان کے پاس چانسز زیادہ ہیں۔آسٹریلیا اگر بھارت کو ففٹی پلس رنز یا 5 اوورز قبل ہرائے تو وہ افغانستان کی رینج سے دور ہوگا کہ اس کا نیٹ رن ریٹ پہلے ہی منفی میں ہے۔یوں آسٹریلیا اور بھارت محفوظ ہونگے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،افغانستان کے شکنجہ میں آسٹریلیا پھنس سکتا لیکن کیسے،جانیئے
صورتحال سنسنی خیز اور دلچسپ ہوگئی ہے۔آسٹریلیا کل شام ہارا تو افغانستان کو سادہ جیت درکار ہوگی۔آسٹریلیا کل شام جیتا تو جیت کےمارجن کے حساب سے افغانستان کو علم ہوگا کہ اسے کیسے جیتنا ہے۔