| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز کی امریکا کیخلاف نیٹ رن ریٹ کے ساتھ بڑی جیت،اب جنوبی افریقا بھی مشکل میں،دلچسپ پکچر

برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز کی امریکا کیخلاف نیٹ رن ریٹ کے ساتھ بڑی جیت،اب جنوبی افریقا بھی مشکل میں،دلچسپ پکچر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر8 گروپ 2 کے ایک میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے کو ہوسٹ امریکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔128 رنزکے جواب میں اس نے ہدف 10.5 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے صرف 1 وکٹ پر اسکور پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز نے توقعات کے عین مطابق امریکا کے خلاف صرف 2 پوائنٹس کیلئے ہی میچ نہیں جیتا بلکہ نیٹ رن ریٹ کو بھی چابک دستی کے ساتھ حاصل کیا ہے۔یوں جنوبی افریقا مسلسل 2 فتوحات کے باوجود تاحال سیمی فائنل کیلئے کنفرم نہیں ہے۔اوپر سے  سپر 8 کے جو 2 میچز باقی بچے ہیں۔وہ یوں دلچسپ ہوگئے ہیں کہ ان کے بعد ہی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 گروپ 2 کی موجودہ پوائنٹس ٹیبل پوزیشن

جنوبی افریقا۔2 میچز۔4 پوائنٹس۔0.62 نیٹ رن ریٹ

ویسٹ انڈیز۔2 میچز۔2 پوائنٹس۔1.81 نیٹ رن ریٹ

انگلینڈ۔2 میچز۔2 پوائنٹس۔0.41 نیٹ رن ریٹ

گروپ 2 کے آخری 2 میچز

انگلینڈ بمقابلہ امریکا

جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

سادہ ساراستہ یہ ہے کہ جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ہرادے اور انگلینڈ امریکا کو شکست دے تو جنوبی افریقا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں ہونگے۔دوسرا ممنکہ راستہ یہ ہے کہ انگلینڈ امریکا سے ایسے ہی جیتے ،جیسے وہ گروپ میچز میں نیٹ رن ریٹ کیلئے جیتا،یا جیسے آج ویسٹ انڈیز نے امریکا کو ہرایا۔اگر ایسا ہوا تو انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ 2 سے اوپر جاسکتا ہے۔ایسا ہوا تو کیا ہوگا۔اگر ایسا ہوا تو جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز میچ مزید دلچسپی اختیار کرجائے گا۔جنوبی افریقا کی جیت تو انگلینڈ کو اپنے ساتھ لے جائے گی لیکن ویسٹ انڈیز کی فتح کے بعد تینوں ٹیموں جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے 4،4 پوائنٹس ہونگے اور فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

اب نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا۔اس وقت جنوبی افریقا خسارے میں ہے اور ویسٹ انڈیز سے شکست کی صورت میں مزید خسارے کا شکار ہوجائے گا۔یوں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سپر 8 میں داخل ہوجائیں گے۔یہ نہایت غیر متوقع کلائمکس ہوگا۔باقی ماندہ 2 میچز میں سے کوئی ایک میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تو  وہ متاثرہ ٹیم سیمی فائنل لائن سے باہر ہوگی جس کیلئے جیت ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *