ٹی20 ورلڈکپ،پاکستان کہاں باہر ہوگا،سنیل گاواسکر کا تبصرہ آگیا
ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ،پاکستان کہاں باہر ہوگا،سنیل گاواسکر کا تبصرہ آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے ممتاز لیجنڈری کرکٹر اور کمنٹیٹر کے ساتھ تجزیہ کار سنیل گاواسکر کا ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے حوالہ سے اہم بیان آگیا ہے۔پاکستان اور بھارت میچ پر بھی بات کی ہے اور ساتھ میں ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیمیں منتخب کی ہیں۔
گاواسکر کہتے ہیں کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھی نہیں جاسکے گا،بھارت کے خلاف میچ بھی ہارجائے گا۔انہوں نے پاکستان کے کمبی نیشن اور پیسرز کی ناکامی پر بات کی ہے اور ورلڈکپ 2023 کا حوالہ دیا ہے،جہاں پاکستان فیورٹ ہونے کے ساتھ گیا تھا لیکن سیمی فائنل تک نہیں کھیل سکا تھا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا بڑا معرکہ 9 جون کو ہوگا۔