| | | |

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ سکواڈ اور شیڈول

لندن،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ سکواڈ اور شیڈول۔انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔اوپننگ بلے باز زاک کرولی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں دائیں چھوٹی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں فتح کے دوران ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل سیم بالر ڈیلین پیننگٹن بھی دی ہنڈریڈ مقابلے میں کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہیں۔ایسیکس کے مڈل آرڈر بلے باز جارڈن کاکس کے لیے پہلا کال اپ ہے۔ 23 سالہ دائیں ہاتھ کےبیٹر سال کے آغاز میں کینٹ سے جوائن کرنے کے بعد اس سیزن میں ایسیکس کے لیے بہترین فارم میں ہیں وہ اس سے قبل انگلینڈ کے سیٹ اپ میں شامل رہے ہیں، انہوں نے 2022 کے موسم خزاں میں انگلینڈ کے وائٹ بال اسکواڈ کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ناٹنگھم شائر کے تیز گیند باز اولی سٹون جون 2021 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آئے ہیں اور وہ اپنی تین ٹیسٹ کیپس میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ

بین اسٹوکس،گس اٹکنسن ،شعیب بشیر،ہیری بروک جارڈن کاکس (،بین ڈکٹ ،ڈین لارنس ،اولی پوپ ،میتھیو پوٹس ،جو روٹ ،جیمی اسمتھ،اولی اسٹون،کرس ووکس ،مارک ووڈ ۔

شیڈول

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، 21-25 اگست 2024، امارات اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، 29 اگست-2 ستمبر 2024، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، 6-10 ستمبر 2024، کیا اوول، لندن

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *