پاکستان کرکٹ کے اتفاق اور اتحاد کو پلیئرز پاور کے الزام پر توڑاگیا،سنسنی خیز تفصیلات
راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ کے اتفاق اور اتحاد کو پلیئرز پاور کے الزام پر توڑاگیا،سنسنی خیز تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ناقص کپتانی کی وجہ سے ہاری ہے۔شان مسعود کی ذاتی پرفارمنس بد ترین رہی ہے۔ایسی کارکردگی پر ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔وہ کپتان کیسے بن سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ کا ماحول خراب کردیا گیا ہے۔اسٹارز پیسرز اور بیٹرز کو تتر بتر کردیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے اتفاق اور اتحاد کو پلیئرز پاور کا ٹائٹل دے کر کجچلا گیا ہے،اس کے نتیجہ میں پاکستان کرکٹ فنا ہوگئی ہے۔
شان مسعود کا ذمہ داری لینے سے انکار،10 ماہ ٹیسٹ کھیلیں گے تو یہی ہوگا،نیا کٹا کھول دیا
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی جب ابتدائی خبریں چلی تھیں تو محمد رضوان نے متبادل کپتان بننے سے انکار کیا تھا۔شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ بابر اعظم ہماری ریڈ لائن ہے۔اس کے بعد سے ٹیم کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا،یہ اس کے نتائج ہیں۔ایک پالیسی کے تحت کھلاڑیوں میں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں تاککہ جس اتحاد کو پلیئرز پاور کا نام دیا گیا تھا،اسے توڑا جاسکے اور وہ ٹوٹ گیا۔
بابر اعظم کو ذہنی طور پر اپ سیٹ کیا گیا،کپتان ایسا لایا گیا جو کہ ٹیم کا کبھی مستقل جزو ہی نہیں تھا۔نتیجہ میں اس نے وہ کیا کہ جو کوئی اور سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ٹاپ بائولنگ لائن اپ کو ڈرا کرکے لازمی جیتنے جانے والے ٹیسٹ میں 10 ٹیسٹ میچ کے تجربہ کے 4 بائولرز کھلادیئیے گئے۔پاکستان بنگلہ دیش سے بری طرح ہار گیا ہے۔ٹیم میں سب اچھا نہیں ہے اور یہ موجودہ رجیم کے نیچے بہتر ہونے بھی نہیں لگا ہے۔اکتوبر میں پاکستان انگلینڈ سے جو ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گا،اس کے نتایج ابھی سے سامنے ہیں۔
راولپنڈی ،بلا چھیننے کی سرجری کا بدترین انجام ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو کلین سوئپ
یہی وجہ ہے کہ سابق کرکٹرز مایوس ہیں۔باسط علی کہتے ہیں کہ شان مسعود کو کپتان نہیں ہونا چاہئے۔سابق کرکٹرز نے شیم لیس کہا ہے جس کا اردو ترجہ بے شرم کرکٹ ٹیم بنے گا۔
پاکستان بنگلہ دیش سے دونوں میچز ہارگیا ہے،اب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئےجہاں اسے باقی ماندہ 7 ٹیسٹ میچزمیں 3 انگلینڈ کے خلاف،3 ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان میں اور 2 جنوبی افریقا کے خلاف اس کے ملک میں جیتنے ضروری ہیں،ایک شکست بھی متحمل نہیں ہوسکتی،ساتھ میں دیگر ممالک کے نتائج میں بھی اگر مگر ہوگا تو پاکستان کہیں جاکر فائنل کا امیدوار بن سکتا ہے۔