ٹی 20ورلڈکپ 2024 سپر 8کا آج بڑا سخت مقابلہ،پروٹیز بمقابلہ انگلینڈ،فاتح کا سیمی فائنل قریب کنفرم
سینٹ لوشیا،کرک اگین رپورٹ
یہ چوکرز کا مقابلہ ہے۔انگلینڈ آگاہ ہے۔نبض جانتا ہے،تاریخ پرنگاہ ہے۔چنانچہ دائیں اور بائیں سے وہ ایسی حکمت علی اختیار کرسکتا ہے کہ پروٹیز آدھا میچ اعصابی طور پر ہی ہارجائیں،بھلے وہ میدان میں جیت رہے ہوں۔یاد رکھیئے گا کہ پروٹیز جیت کے قریب ہی کیوں نہ ہوں یا ان کی فتح زیادہ واضح ہی کیوں نہ ہو لیکن نتیجہ تک رکیئے گا،کیونکہ چوکرز پروٹیز کسی بھی وقت بد حواس ہوسکتے ہیں اور اگر یہ میچ ہارے تو ان کا ویسٹ انڈیز سے جیتنا بھی مشکل ہوجائے گا اور پھر شاید سیمی فائنل بھی خواب بنے گا۔
ٹی 20ورلڈکپ 2024 سپر 8کا آج بڑا سخت مقابلہ،پروٹیز بمقابلہ انگلینڈ،فاتح کا سیمی فائنل قریب کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ روایت چلی آرہی ہے کہ سینٹ لوشیا میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اچھا اسکور بنا ہے۔اس سے پہلی اننگ کی 189 رنز تک کی اوسط بنتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اب تک کے میچز رات کے تھے۔اب پہلی بار مقامی وقت کے حساب سے یہ دن میں صبح کا میچ ہوگا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں آج جمعہ 21 جون کو انگلینڈ بمقابلہ جنبوبی افریقا میچ ہے۔فاسٹ اور تیز ہونے کی توقع ہے اور سپر 8 کی موجودہ ٹیموں کو دیکھتے ہوئے چند بڑے میچز میں سے ایک میچ ہے۔پروٹیز اب تک ناقابل شکست ہیں۔انگلینڈ گروپ سطح پر سپر 8 سےا خراج کے خوف میں تھا لیکن اب ویسٹ انڈیز کے خلاف باوقار جیت کے بعد سے خود اعتمادی میں ہے اور بیٹ رن ریٹ 1.34 پر ہے،جیت کو اپنے نام کرے گا اور چاہے گا کہ سیمی فائنل کے قریب ہوجائے۔
دونوں ممالک کے ٹی 20 میچز کا ریکارڈ دلچسپ ہے اور 12۔12 فتوحات کے ساتھ برابر ہے لیکن ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے 4 میں جنوبی افریقا کو سبقت حاصل ہے۔
اس ورلڈکپ میں ڈی کاک اور فل سالٹ اب تک بڑی اننگز کھیل چکے ہیں اور فارم میں ہیں۔آج بھی نگاہوں کا مرکز ہونگے۔بائولنگ میں جوفرا آرچر اور کاگیسو راباد توجہ کا مرکز ہونگے۔
سنیٹ لوشیا میں اب تک 4 میچز میں218 اور 201 کے ساتھ 2 بار 180 اسکور بن چکے ہیں۔آج بھی ڈبل سنچری متوقع ہے۔بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
انگلینڈ کرکٹ نیوز میں یہ نیوز کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آج دفاعی چیمپئن کیلئے بڑا امتحان ہے اور سیمی فائنل کی پیش قدمی یقینی ہے۔کرکٹ جنوبی افریقا نیوز میں یہ ہے کہ وہ اس بار ہارتے ہارتے بچ رہے ہیں۔آج بھی کوئی میجک کرکے جیت سکتے ہیں۔یہ گروپ 2 کا میچ ہے۔اب تک جنوبی افریقا امریکا کو اور انگلینڈ ویسٹ انڈیز کو ہراچکے ہیں۔جو جیتے گا،اس کی راہ میں رکاوٹ ختم ہوگی۔