پاکستان اور بھارت چیمپئنزمیں آج بڑی جنگ،بڑے ستارے،ٹائمنگ،میچ کہاں اور کیسے دیکھ سکتے
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور بھارت چیمپئنزمیں آج بڑی جنگ،بڑے ستارے،ٹائمنگ،میچ کہاں اور کیسے دیکھ سکتے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آج 6 جولائی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور ٹی 20 مقابلہ انگلینڈ میں ہورہا ہے اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بھی انگلینڈ میں موجود ہیں۔
پاکستان اور بھارت چیمپئنز آج لیجنڈری چیمپئنز ٹی 20 لیگ میں مدمقابل ہیں۔میچ ایج باسٹن میں کھیلا جائے گا۔روایتی حریف ماضی کے صف اول کے پلیئرز سے مالا مال ہیں۔
ولڈ چیمپئنز آف لیجنڈز2024 میں آج روایتی حریفوں کی ٹکر ہے۔ایک جانب یووراج سنگگ کپتان ہیں جو 2007 ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ہیں اور دوسری جانب یونس خان کپتان ہیں جو 2009 کے چیمپئن کپتان ہیں۔بھارت نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ہرایا ہے۔پاکستان نے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے۔
ہربھجن سنگھ،اوتھاپا،پٹھان برادرز،یووراج سنگھ،اور رابن اوتھاپا ہیں۔یونس خان،شاہد آفریدی،شعیب ملک،مصباح الحق،عبد الرزاق،وہاب ریاض اور شرجیل خان سامنے ہیں۔
پاکستان چیمپئنز بمقابلہ بھارت چئمپئنز میچ کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہے،جب ٹاس ہوگا،ساڑھے 8 بجے پہلی بال ہوگی۔
بھارت میں سٹار سپورٹس اورویب سائٹ پر فینکوڈ لائیو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔پاکستان میں کرکٹ نشریاتی ادارہ کے علاوہ موبائل ایپ تماشا پر میچ براہ راست ٹیلی کاسٹ ہوگا۔