ٹاس پر میرا دعویٰ کیوں سچ،راشد خان نے بتادیا،نائب پرجوش،دنیا چونک اٹھی،افغانستان میں جشن
کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ
ٹاس پر میرا دعویٰ کیوں سچ،راشد خان نے بتادیا،نائب پرجوش،دنیا چونک اٹھی،افغانستان میں جشن۔ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر8 میں آسٹریلیا کی افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر افغانستان میں جشن،بھارت میں شور۔آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور جنبوی افریقا سمیت تمام کرکٹ ممالک کی بڑی ہیڈ لائنز۔4 وکٹ لینے والے گلبدین نائب مین آف دی میچ قرار پائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ کوئی معمولی لمحہ نہیں۔ہم نے آسٹریلیا کو آخر کار قابو کیا۔یہ میرے لئے ،میری ٹیم کیلئے اور میرے پورے ملک کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ہم نے بڑی جیت نام کی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ2024،سپر8 میں بڑا اپ سیٹ،افغانستان آسٹریلیا سے جیت گیا،کرک اگین پیش گوئی سچ
افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ ہمارا اسکور معمولی نہیں تھا۔پچ کا اندازا تھا،اس لئے یقین تھا،ہماری پوری ٹیم نے کمال محنت کی۔راشد خان نے ٹاس کے وقت آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر کہا تھا کہ آسٹریلیا نے ان کا کام آسان کردیا۔اس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے پچ کو درست پڑھا تھا،آسٹریلیا نے جلدی کی۔
کنگسٹن میں گروپ 1 میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنزکی اپ سیٹ شکست دی ہے۔