ملتان میں بنگلہ دیش ٹیسٹ کیوں نہ ہوا،ریویوز ختم،ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل مشکل
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ملتان میں بنگلہ دیش ٹیسٹ کیوں نہ ہوا،ریویوز ختم،ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل مشکل۔پاکستان نے تمام ریویوز ضائع کرڈالے۔بنگلہ دیش کی 5 وکٹیں گرنے کے باوجود اس کے پاس 3 کے 3 ریویوز باقی ہیں۔پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز یہ چیلنج بھی دیکھنا ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے اہم ترین ٹیسٹ میں ہوم کنڈیشن میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے۔کون ہے وہ جس نے یہ پچ بنائی اور ایسے دعوے کروائے۔یہ سوال بھی نہایت اہم ہے۔
فاسٹ ٹریک،4 پیسرز،ریگولر اسپنر صفر،بنگلہ دیش نے پاکستان کو کرکٹ جہالت کا ٹائٹل بنادیا
اگلی بات یہ ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ ملتان میں کیوں نہیں رکھا گیا جو کہ شیڈول کا اصل حصہ تھا۔ملتان کی پچ ٹیسٹ کرکٹ اور میزبان ٹیم کیلئے سود مند ہوا کرتی ہے۔
بنگلہ دیش ٹیسٹ اگر ڈرا ہوا تو پاکستان کیلئے اگلے 8 ٹیسٹ میچز بہت مشکل ہوجائیں گے اور فائنل کا ٹکٹ بھی مشکل ہوگا۔
ان پر تفصیلی آرٹیکل کچھ دیر بعد