ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کا جمپ،پاکستان ڈرا کے ساتھ کہاں آسکتا،جانیئے
مانچسٹر،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،انگلینڈ کا جمپ،پاکستان ڈرا کے ساتھ کہاں آسکتا،جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی پیش قدمی ضرور ہے لیکن اس کے فائنل کے امکانات نہیں ہیں۔اس کے باوجود اس نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان کو مزید پستی میں دھکیلا ہے اور 7 ویں سے 5 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے اور پاکستان کو 7 ویں نمبر پر ڈالا ہے۔انگلینڈ اس وقت 41.07 پوائنٹس شرح کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔اس نے پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقا کو بھی سر کیا ہے۔
سری لنکا اس شکست سے قبل ففٹی پرسنٹ پوائنٹس شرح کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھا۔10 پوائنٹس شرح سے گر کر 40 فیصدپر آیا ہے،اس کی پوزیشن پھر بھی چوتھی ہے۔
پاکستان کے پاس بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے ساتھ بڑے مواقع تھے کہ وہ پوائنٹس شرح بہتر کرتا لیکن اب اس کی جیت کے امکانات کم ہیں۔میچ ڈرا کے امکانات زیادہ ہیں۔ڈرا میچ سے پاکستان کل شام ایک بار پھر انگلینڈ سے اوپر،جنوبی افریقا سے اوپر اور بہت حد تک سری لنکا سے بھی اوپر آسکتا ہے۔پاکستان 41.66 پوائنٹس شرح کے ساتھ انگلینٖڈ کو پیچھے دھکیل دے گا۔