شاہین آفریدی نے پھر اپنے سسر شاہد آفریدی کی بات نہ مانی،نقصان ہوگیا
روٹرڈم،کراچی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کی وجہ سے قومی کرکٹ فینز بہت پریشان بھی ہیں اور تھوڑا صدمہ میں بھی ہیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ اور بھارت جیسی ٹیم کے خلاف مقابلے کے لئے عین وقت پر وہ قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
رضوان کی کپتانی رائیگاں،یو اے ای کو ایشیا کپ کے حوالہ سے بڑا جھٹکا
شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ان فٹ ہیں،اب مزید 6 ہفتے دستیاب نہیں ہونگے،یوں وہ اہم وقت پر نہیں کھیل سکیں گے،ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنے سسر سابق پاکستانی کپتانشاہد آفریدی کی بات نہیں مانی،انہوں نے شاہین کو ڈائیو لگانے سے روکا تھا۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شاہین نے ڈائیو کی اور ان فٹ ہوگئے۔یون شاہد آفریدی نے اب میڈیا میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہین نے میری بات نہیں مانی۔
اس سےق بل سال کے شروع میں بھی شاہین نے شاہد آفریدی کا مشورہ نہیں مانا تھا،جب شاہد آفریدی نے شاہین کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے روکا تھا لیکن وہ نہ رکے اور کپتان بن گئے،یہ الگ بات ہے کہ پھر وہ لاہور قلندرز کو پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنوانے میں کامیاب رہے۔