پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،ذکااشرف اور انضمام کی کیوں ملاقات،نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل
کرک اگین رپورٹ
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،ذکااشرف اور انضمام کی کیوں ملاقات،نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی چوتھی کامیابی کا مطلب ہے کہ 8 پوائنٹس۔اس کا سیمی فائنل قریب کنفرم ہورہا ہے،اس لئے کہ باقی ماندہ ٹیموں کے پاس متعدد میچزایسے ہیں کہ ایک جیتے گا تو دوسرا ہارے گا،ریس سے باہر ہوتاجائے گا۔کیویز کو 99 فیصد سیمی فائنل سیٹ اگلی جیت سے مل جائے گی اور 6 فتوحات کا مطلب واضح طور پر سیمی فائنل ٹکٹ ہوگا۔
میزائل سے کھلاڑی زخمی تو نہیں ہوا،پی سی بی کی شکایت پر آئی سی سی کیاکرنے والا
ادھر پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے لاہور میں چیف سلیکٹرز انضمام الحق ودیگر ڈومیسٹک سلیکٹرز سے ملاقات کی ہے اور پاکستان کی اے سیریز،انڈر 19 ٹیم سلیکشن سمیت متعدد امور زیر بحث تھے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کن کھلاڑیوں کے ساتھ جائے گی،اس پر فیصلہ قریب ہوگیا ہے۔اسامہ میر کو کھلایاجائے گا۔حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر لے سکتے ہیں لیکن بھارت کے خلاف حسن علی کی 3 وکٹیں ان کی سلیکشن پر مجبور کررہی ہیں۔شاداب خان باہر ہوگا۔
آئی سی سی رینکنگ،بابر اعظم کہاں ،کیویز بیٹنگ،ٹریننگ میں اب کون غیر حاضر،وارنر مزید بول اٹھے