| |

آئی سی سی کا پہلا اعلان،سال 2021 کی ویمنز ٹی 20 ٹیم منتخب

 

دبئی،کرک اگین

آئی سی سی نے سال 2021 کے بہترین پرفارمرز وٹیموں کے فائنل انتخاب کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں پہلی ٹیم سامنے آئی ہے جو سال 2021 کی بہترین ٹی 20 ٹیم کے نام سے منظر عام پر آئی ہے۔

اعلان کردہ خواتین ٹی 20 سائیڈ آف دی 2021 ایئر میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔انگلینڈ کی 5 پلیئرز حقدار پائی ہیں۔ان میں ٹیمی باووموٹ،ڈینی ویٹ،نیٹ سیکیور کپتان بنائی گئی ہیں۔وکٹ کیپرایمی جونز ہیں ۔سوفی ایلکسٹن بھی ہیں۔

بھارت کی ایک پلیئر سمریتھ مندھانا ہیں۔آئر لینڈ کی گیبی لیوس ہیں۔جنوبی افریقا کی مریزانے کیپ،شبنم اسماعیل اور لورا ولورڈٹ ہونگی ۔زمبابوے کی لورین فیری شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *