| | | |

اظہر علی کی ڈبل سنچری کہاں تمام،عباس کی 4 وکٹیں،دونوں کی ٹیمیں کامیاب

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ

اظہر علی کی ڈبل سنچری کہاں تمام،عباس کی 4 وکٹیں،دونوں کی ٹیمیں کامیاب۔اظہر علی کی ڈبل سنچری لیسٹرشائر پر اتنی بھاری پڑی ہے کہ  ٹیم 3 دن میں ہارگئی ہے۔اظہر علی نے آج ہفتہ کو اپنی اننگ ڈبل سنچری سے آگے بڑھائی اور اسکور کو 225 تک لے گئے لیکن وہ یہاں ہمت ہارگئے۔انہوں نے 350 بالز کھیلیں۔22 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ووسٹرشائر نے577 رنز6 وکٹ پر اننگ ڈکلیئرکردی۔

اظہر علی کی چھپڑپھاڑ اننگ،ڈبل سنچری قریب

جواب میں  لیسٹر شائر دوسری اننگ میں 170 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔وہ پہلی اننگ میں 148 اسکور کرسکے تھے،اس طرح ووسٹرشائر نے اننگ اور259 اسکور سے کامیابی حاصل کرلی۔

ٹائونٹن میں محمد عباس کی ٹیم ہمپشائر نےسمرسیٹ کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔یہ فیصلہ بھی 3 روز میں ہوگیا،سمرسیٹ کی دوسری اننگ صرف69 پر تمام ہوئی لیکن ان گرتی وکٹوں میں پاکستانی پیسر محمد عباس کو 2 ہی وکٹیں ملیں۔کیٹ بارکر 27 رنزکے عوض 6 وکٹ لے گئے،بہر حال محمد عباس کو میچ میں کل 4 وکٹیں ملیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *