| | | | | |

انشا اللہ ٹرافی پاکستان آرہی ہے،ٹیم اور قوم کو کس کی نوید


 

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

انشااللہ ٹرافی پاکستان آرہی ہے۔یہ خبر وقت سے پہلے دے دی گئی ہے۔اسلام آباد سے پاکستان کے سب سے بڑے مسند پر بیٹھے شخص نے قومی ٹیم،قوم اور دنیا کو نوید دے دی ہے کہ اس بار کا ورلڈ ٹی 20 چیمپئن پاکستان ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان ناقابل شکست،سکاٹ لینڈ کو بھی ہرادیا

سکاٹ لینڈ کے خلاف گرین کپیس کی جیت پر وزیر اعظم پاکستان،سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ویل ڈن پاکستان۔گرین کیپس ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔مسلسل 5 واں میچ جیتا۔بابر اعظم الیون نے بہت شاندار کھیل پیش کیا۔قوم کو ان پر فخر ہے۔

سابق پاکستانی کپتان عمران خان نے یقین کے ساتھ ٹوئٹ لکھا ہے کہ انشااللہ ٹرافی پاکستان آرہی ہے۔یہ ایک بہت بڑی بات ہے جو ملک کے وزیر اعظم کی جانب سے کہی گئی ہے۔اس سے قومی کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

ورلڈ ٹی 20 کپ ٹرافی پاکستان سے 2 قدم کی دوری پر ہے۔جمعرات 11 نومبر کو اسے آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہے۔سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوگا۔

پاکستان اگر جیت گیا تو پھر 14 نومبر 2021 بروز اتوار کو فائنل میں جنگ ہوگی۔اس کے مقابل نیوزی لینڈ یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *