| | | | |

انضمام الحق کو کیا ہوا،ہارٹ اٹیک کا انکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق دل کی بیماری،سٹنٹ ڈلوانے کے بعد پہلی بار منظرعام پر آگئے ہیں. انہوں نے اس سارے عمل میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یو ٹیوب ویڈیو کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا.

سابق چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ میں فکر کرنے،پیغامات بھجوانے اور صحت یابی کی دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں مگر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے کوئی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ مجھے سرے سے دل کی تکلیف ہی نہیں ہوئی. میرے معدے میں معمولی سا مسئلہ تھا. میں روٹین چیک اپ کے لئے ہسپتال گیا تو ڈاکٹرز نے مجھے کہاکہ ہمیں دل کے حوالے سے کچھ چیک اپ کرنے ہیں. میں نے حامی بھری. اس کے بعد تمام عمل کے بعد مجھے کہا گیا کہ میرے دل کا والو بند ہے اور سٹنٹ ڈالنا ہوگا. میں نے ان کے مطابق یہ کروالیا. اب 12 گھنٹوں کے بعد میں اپنے گھر واپس آگیا ہوں اور ٹھیک ہوں.

انضمام الحق نے تمام لوگوں کا مشورہ دیا  کہ اپنے ضروری چیک اپ کروایا کریں .عین وقت پر مشکل بڑھ جاتی ہے. مجھے بھی ڈاکٹرز نے یہ کہا کہ اگر تھوڑی دیرہوجاتی تو دل  کی تکلیف ہوجاتی. دل متاثر ہوتا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *