| | | | | |

انڈر 19 ورلڈکپ شروع،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز پورے اوورز کھیلے بغیر ڈھیر

پروویڈینس،جارج ٹائون،کرک اگین اسپیشل رپورٹ

 Image source Twitter

انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کی اسل بج گئی،آج افتتاحی روز 2 میچزکے ساتھ 14 ویں ورلڈ کپ لٹل اسٹارز کا آغاز ہوگیا ہے۔میزبان ویسٹ انڈیز کو فیورٹ امیدوار آسٹریلیا کا سامنا ہے تو سری لنکا کو قدرے کمزور ملک سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہے۔

پروویڈنس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کا شکار رہی،وہ پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔40 اوورز اور ایک گیند پر صرف 169 کی مہمان ثابت ہوئی۔12 پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد مڈل آرڈر نے کچھ مزاحمت دکھائی ۔95 رنزکیا چھی شراکت سے کچھ امیدیں ہوئیں ۔12 سے 107 تک 4 کھلاڑی آئوٹ تھے،یہی اسکور جب 145 ہوا تو 9 وکٹیں گرچکی تھیں،آخری وکٹ پر 24 رنزکے اضافہ سے مجموعہ 169 ہوگیا۔میکینی کلارک نے آخری نمبر ز پر 29 اسکور کئے۔کپتان اکیم اوگسٹ نے 57 رنزکی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کے ٹام ویٹنی نے20 رنز دے کر 3،رادھا کرشن نے 48 اور کوپر کونیلی نے 17 رنز دے کر 3،3 آئوٹ کئے۔جواب میں  8 وٰں اوور تک 21 اسکور بنالئے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ تھے۔

دوسرا میچ جارج ٹائون میں جوکھیلا گیا،اس میں سکاٹ لینڈ کی عام ٹیم نے بڑے نام سری لنکا کو ایک وقت تو مشکل میں ڈال دیا،اس کے 6 کھلاڑی 99 پر شکار کرلئے۔نازک ترین موقع پر سکونا نیدا رشانا نے 85 کی قیمتی اننگ کھیلی۔ٹیم پھر بھی 50 اوور کی اننگ مکمل نہ کرسکی اور 46 ویں اوور میں 218 پر آئوٹ ہوگئی۔سین فیچر 56 رنز دے کر 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین بائولر رہے۔سکاٹ لینڈ نے جواب میں بنا کسی نقصان کے 1 اسکور بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *