| | | | | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج 3 میچ،پاکستان زمبابوے کا مقابلہ اہم

ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج 17 جنوری کو 3 میچز کھیلے جارہے ہیں،اس سے قبل کرک اگین پاکستان کے میچ کی الگ سے سٹوری دے چکا ہے۔یہاں اس سمیت مزید 2 میچزکا ذکر ہوگا۔

سب سے پہلے میزبان ٹیم کا ذکر کرتے ہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم پہلا میچ ہارچکی ہے،4 ٹیموں کے اس  گروپ ڈی میں دوسری شکست اسے کوارٹر فائنل لائن سے باہر نکال دے گی،یہ اس کے لئے اچھی بات نہیں ہوگی،اس لئے کہ 48 میچزکے ایونٹ کے تیسرے ہی روز ٹیم باہر ہوجائے تو اس سے بری بات کیا ہوگی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آگیا،کوارٹر فائنل کس سے ممکن

ویسٹ انڈیز کو پیر کے روز سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی تھی۔سکاٹش ٹیم سری لنکا سے ہاری ہوئی ہے،نتیجہ میں آج یہ دونوں ہاری ہوئی ٹیمیں باسیٹری میں ٹکرائیں گی،اگلی  شکست ایک کو گھر کا راستہ دکھادے گی۔

دوسرا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا،یہ بھی گروپ ڈی کا میچ ہے،دونوں نے اپنے ابتدائی میچ جیتے ہیں،اس میچ کی فاتح سائیڈ یہ تعین کرے گی کہ گروپ  ڈی کا نمبر ون کون ہونے جارہا ہے،یہ میچ  باسیٹری ہی میں ہوگا۔

گروپ سی میں پاکستان اور زمبابوے مد مقابل ہونگے،پاکستان کا پہلا زمبابوے کا دوسرا میچ ہے،زمبابوے ٹیم پی این جی کو پہلے میچ میں ہراچکی ہے۔قومی انڈر 19 ٹیم کو یہاں سے اپنا مشن شروع کرنا ہے،زمبابوے کے نوجوان پلیئرز بڑا مسئلہ ہوسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *