| | |

انڈر 19 ورلڈ کپ پر کورونا کا بڑا اٹیک،2 میچز منسوخ،پاکستان کا کوارٹر فائنل جاری

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

انڈر 19 ورلڈ کپ کےا ختتامی مراحل میں کووڈ کا بڑا حملہ،آئی سی سی ایونٹ میں ایک ہی ٹیم کے 9 پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد ٹورنامنٹ کے 2 میچز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پاکستان کا غلط فیصلہ،آتے ہی مار پڑنا شروع

اتفاق سے پاکستان انڈر 19 ٹیم جمعہ کو آسٹریلیاکے خلاف سپر لیگ کوارٹر فائنل کھیل رہی تھی۔277 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں  اس نے 32 تک 2 وکٹیں گنوادی تھیں۔

ایسے میں کینیڈا انڈر 19 ٹیم بناکھیلے ہی اکھڑ گئی ہے،اس کے 2 میچز ابھی باقی تھے کہ 9 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،اس کا بوریا بستر گول کردیا گیا ہے۔

ہفتہ کو پلیٹ سٹیج کی 13 سے 16 پوزیشن تک کی گیم میں اسے سکاٹ لینڈ اور اتوار کو کینیڈا اور پی این جی کی فاتح ٹیم سے کھیلنا تھا،اس طرح اس کے دونوں میچز منسوخ ہوگئے ہیں۔اب باقی میچز شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔

آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے اعلان ہوا ہے کہ یہ فیصلہ افسوسناک ہے لیکن ایونٹ کی بقا اور پلیئرز کی حفاظت کے لئے ایسا کرنا ضروری تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *