| | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پاکستان کا غلط فیصلہ،آتے ہی مار پڑنا شروع

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پاکستان کا غلط فیصلہ،آتے ہی مار پڑنا شروع۔انڈر 19 ورلڈ کپ  کوارٹر میں پاکستان کا میوس کن آغاز،ٹاس جیتنے کا فائدہ بھی نہ اٹھایا جاسکا۔نارتھ سائونڈ میں شروع ہونے والے  سپرلیگ کوارٹر فائنل کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے،آسٹریلیا کے اوپنرز نے آتے ہی جارحیت دکھائی ہے اور بڑے اسکور کی بنیاد ضرور رکھ دی ہے،اب قسمت اچھی ہوئی تو پاکستانی گیند باز میچ میں واپسی کرسکیں گے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل ،پاکستان کو آج پھر آسٹریلیا کا چیلنج،اس بار کیا ہونے والا

کیلاوے اور ویلی نے ہاف سنچری کی شراکت مکمل کرلی ہے،دونوں 30 کے اسکور کے آس پاس کھیل رہے ہیں۔پاکستانی بائولرزمحمد ذیشان اوراحمد خان کے 4،4 اوورز میں اسکور بنے ہیں۔وکٹ نہ لے سکے۔اویس علی اور قاسم اکرم بھی پہلے اوور میں اچھا تاثر نہ جماسکے۔

کینگروز نے اب تک 12 اوورز کی بیٹنگ میں بناکسی نقصان کے 52 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *