| | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پہلی ٹیم باہر،پہلی بڑی سائیڈ ایونٹ سے باہر

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پہلی ٹیم باہر،پہلی بڑی سائیڈ ایونٹ سے باہر۔انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سپر لیگ کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگیا ہے،نارتھ سائونڈ میں کھیلے جانے والے ناک آئوٹ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے کک آف کردیا ہے،پروٹیز یوتھ انگلش یوتھ کے سامنے لیٹ گئے یا پھر بڑے میچ کا پریشر جیسے مسائل ان کی باڈی کا حصہ ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،کا پہلا سپر لیگ کوارٹر فائنل آج،پلیٹ لیگ میں 2 ٹیمیں ہارگئیں

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی ٹیم 44 ویں اوور میں 209 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ڈیوالڈ بریوس 97 اسکور کے ساتھ ٹاپ اسکور ر بنے،انگلش بائولر ریحان احمد کی بائولنگ شاندار رہی۔48 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں انگلش ٹیم نے 32 ویں اوور میں 4 وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔جیکب بیتھل 88 اسکور کے ساتھ اپنے ملک کے نمایاں بیٹر رہے۔

پروٹیز گیند باز مقابلہ  میں کھڑے ہی نہ ہوسکے اور انگلش بیٹرز کو ذرا بھی موقع نہیں دیا۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سپرلیگ کوارٹر فائنل کی جنگ بدھ سے شروع ہوئی تھی،یہ ہفتہ کے روز تک جاری رہے گی،پھر 4 ٹاپ ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *