| | |

انگلش ٹیم کا اعلان،اینڈرسن اور براڈ کا فیصلہ ہوگیا

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

جمی اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کا فیصلہ ہوگیا ۔انگلش سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔انگلش اسکواڈ سے باہر ہونے والے انگلینڈ کے 2 تجربہ کار گیند بازوں کی واپسی ہوئی ہے۔

سال کے شروع میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں وہ شامل نہیں تھے۔اس کے بعد سے ان کے متعلق افواہیں تھیں۔آج نئے کپتان بین سٹوکس نے اپنی ٹیم ظاہر کرکے ایک سیزن میں اور کھلایا ہے۔سابق کپتان جوئے روٹ نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے سلیکٹ ہیں۔بین سٹوکس نمبر 6 پر آئیں گے۔ہیری بروکس اور میتھیو پوٹس نئی دریافت ہیں۔جونی بیئرسٹو نمبر 5 بیٹر کے طور پر آئے ہیں۔اس طرح انہیں آئی پی ایل کے آخری اہم میچز چھوڑ کر واپس آنا ہوگا۔ایلکس لی اور زیک کرولی اوپنرز ہونگے۔اولی پوپ نمبر 3 پر کھیلیں گے۔بین فوکس نمبر 7 پر ہونگے۔لورینس،رائے برنز،ڈوم سبلی،حسیب حمید اور ڈیوڈ میلان بھی ڈراپ ہوگئے ہیں۔

جیک لیچ اور کریگ اوورٹون اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *