| | | | | | |

انگلینڈ کا آسٹریلیا کو شکست کا کرارا تحفہ،50 بالز قبل 8 وکٹ سے جیت

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو روند کر رکھ دیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے گروپ 1 کے اہم ترین معرکے میں ایک اور روایتی حریفوں کا مقابلہ بے مزہ اور یکطرفہ رہا،انگلینڈ نے اپنے اصل حریف آسٹریلیا کو بڑی آسانی کے ساتھ 8 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔اس طرح یہ اس کی بھی مسلسل تیسری جیت ہے اور اس کے بھی سیمی فائنل کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ یا آسٹریلیا،پاکستان کا کس سے سیمی فائنل،روایتی حریفوں کی جنگ آج فیصلہ کردے گی

دبئی میں انگلینڈ نے126 رنزکا ہدف صرف 12 ویں اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کردیا۔اننگ کی خاص بات جوس بٹلر کی دھواں دھار اننگ تھی۔انہوں نے 32 بالز پر 71 ناقابل شکست اسکور بنائے۔5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔انگلینڈ نے 50 بالیں قبل ہی میچ جیت لیا۔

اس سے قبل کینگروز 20 اوورز میں 125 رنزپر ڈھیر ہوئے۔کپتان ایرون فنچ 44 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔کرس جارڈن 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین بائولر بنے۔

اس گروپ میں انگلینڈ 3 میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور اگر اس کی یہی پوزیشن آگے بھی رہی تو اس کا سیمی فائنل میں پاکستان سے آمنا سامنا نہیں ہوگا۔البتہ فائنل میں زور پڑ سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *