| | | |

انگلینڈ کا بھی پاکستان پر وار،دورہ منسوخ،آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی بھی دائو پر،بریکنگ نیوز

 

کرک اگین کی رپورٹ

پاکستان کرکٹ پر کیا کچھ منڈلارہا ہے،کسی کو اندازا ہے؟یہاں تو صرف اتنی بات ہوتی ہے کہ نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی نہیں آئیں گی،یوں انٹر نیشنل کرکٹ مکمل بحال نہیں ہوسکے گی،یہ کہنے والے یہ ضرور مانتے ہیں کہ اس کے باوجود جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان میں کھیلتی دکھائی دیں گی،اس سے معمولی فائدہ تو ملے گا۔بڑا مقصد حاصل نہیں ہوگا۔کسی کی توجہ اس بات پر ہر گز نہیں گئی کہ بات صرف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی نہیں ہے بلکہ اس سے بھی بڑے اور اہم نقصان کی جانب جاتی ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا نقصان کیا

کسہ کو خیال نہیں آیاکہ پاکستان 2023 سے 2031 کے درمیان آئی سی سی کے 8 میگا ایونٹس میں سے کم سے کم 2 کی میزبانی کا امیدوار ہے اور اس کا فیصلہ بھی اس سال کے آخر تک ہوجانا ہے۔میزبانی کس کو ملے گی اور کون سا ایونٹ اس کے باغ کا گلشن بنے گا۔یوں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی سے پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم مقصد پر نقب لگائی گئی ہے اور یہ نقصان کی انتہا ہے۔عام افراد کی اس پر سوچ گئی ہو یا نہیں۔واردات کرنے والوں کا اصل ہدف یہی کچھ ہے اور پاکستان کے مفاد میں کام کرنے والے کرکٹ بورڈ کے حکام سمیت اہم شخصیات فوری سمجھ گئے تھے اور انہوں نے اسی بات کو سامنے رکھ کر اگلے پلان کی  فکر بھی کی۔

سب کچھ بہہ گیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان 2021 منسوخ کردیا ہے۔پیر کی شب ایک مختصر سی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ حکام نے طویل مشاورت اور سکیورٹی ایجنسیزکی رائے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ کی مردوں و خواتین کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی۔اس طرح دونوں ٹیموں نے اگلے ماہ کی 14 اور 15 تاریخ کو راولپنڈی میں ٹی 20 میچز جو کھیلنے تھے۔وہ منسوخ کئے جارہے ہیں۔ای سی بی 2022 کے اصل دورہ پاکستان پر کام کرے گا اور اس کے لئے سوچ و بچار جاری رہے گی۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بھی ختم 

انگلینڈ کے اس اعلان کے بعد اب اگلے سال کے شروع میں شیڈول آسٹریلیا کو دورہ پاکستان بھی قریب منسوخ ہوگیا ہے،کینگروز پاکستان کا سفر نہیں کریں گے تو پاکستان نے بھی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے سے پہلے ہی انکار کردیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ تمام بڑی ٹیموں نے پاکستان میں نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹس بھی دائو پر

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان جس انداز میں ختم کیا ہے،اس کے بعد اب یہ بات طے ہوگئی ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی ملنے کے امکانات بھی ختم ہوتے جارہے ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت  پاکستان اس حوالہ سے کیا فیصلہ کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے ابھی رد عمل آناہے لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سخت رد عمل کی توقع ہوسکتی ہے۔پاکستان میں اس وقت سنا ٹا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *