| | | | | | | | | |

انگلینڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین بھی مستعفی،میتھیوز کے بارے میں اہم اعلان

سڈنی،کولمبو،کرک اگین رپورٹ

ایسا لگتا ہے کہ انٹر نیشنل سطح پر بڑے کرکٹ مما لک کے بڑے عہدیدار مشکل میں ہیں،اسی ماہ بگ تھری کے ایک اور رکن ملک آسٹریلیا کرکٹ کے چیئرمین مستعفی ہوگئے ہیں،اس سے قبل اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ کے شروع میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بھی جانے پر مجبور ہوگئے،اگر چہ انہوں نے اپنی 3 سالہ مدت پوری کی تھی ۔امکان یہی تھا کہ وہ اگلی مدت کے لئے بھی منتخب ہوجائیں گے لیکن پی سی بی پیٹرن انچیف عمران  خان نے آخری لمحات میں فیصلہ بدل دیا اور رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی بن گئے۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے اس کے فوری بعد پاکستان آنے سے انکار کیا،پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی استعفیٰ دے دی،اس کے بعد انگلینڈ کے چیئرمین واٹمورنے دورہ پاکستان منسوخی کے غلط فیصلے کو قبول کیا اور گھر جانے کا اعلان کردیا۔

کرک اگین کا تجزیہ سچ،انگلینڈ بورڈ چیف کی چهٹی،پاکستان لے ڈوبا

آج بدھ 13 اکتوبر 2021 کو کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز نے بھی اپنا عہدہ چھوڑا ہے اور باقاعدہ استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے اپنی مدت مکمل ہونے سے ایک روز قبل یہ سب کیا،ان کے بارے میں بھی امکان تھا کہ وہ کل پھر سے منتخب ہوجائیں گے۔نتیجہ میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بورڈ کے اندر سے سپورٹ کھوچکے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے فروری 2021 میں پاکستان کا مکمل دورہ کرنا ہے۔

ادھر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے سینئر آل رائونڈر اینجلیو میتھیوز کو ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھیجنے سے انکار کر کے انہیں فوری طور پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر جوائن کرنے کا کہا ہے۔2 روز قبل میتھیوز نے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی اور ورلڈ تی 20 کھیلنے کی خواہش بھی کی تھی لیکن سری لنکا کرکٹ نے انہیں اکیڈمی جوائن کرنے کا کہا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ مستقبل کے ٹورز کے لئے شامل ہونگے۔

لنکا پریمیئر لیگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے،ایونٹ اس سال 5 دسمبر سے شروع ہوگا،متعدد پاکستانی پلیئرز بھی اس میں شریک ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *