| |

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کی نئی تاریخ سیٹ،آج رات آرام کریں

 

لندن،لاہور:کرک اگین رپورٹ

 

یہاں 2 اہم خبریں بیک وقت دی جارہی ہیں اور کرک اگین کو یہ اعزاز حاصل ہونے جارہا ہے کہ وہ سب سے قبل یہ خبر بریک کررہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کے اعلان کی نئی تاریخ سیٹ ہوگئی ہے،اس لئے آج رات آرام کریں۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ اتوار رات تک اس کےا علان کی توقع کر رہے تھے۔ایسے میں کسی کا خیال تھا کہ شاید رات گئے یہ فیصلہ جاری ہو۔ایسا نہیں ہورہا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی اہم ترین میٹنگ ہوگئی ہے۔اس میں کیا بحث ہوئی،اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن ایک بات واضھ ہوگئی ہے کہ فیصلے کا اعلان 20 ستمبر 2021 کو ہوگا۔اس طرح پیر کے روز ای سی بی کی جانب سے فیصلہ جاری ہوگا کہ اس کی مردوں وخواتین کی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی یا نہیں۔دونوں سائیڈز نے پاکستان کی دونوں ٹیموں کے خلاف ڈبل ہیڈر کے طور پر میچز کھیلنے ہیں۔اکتوبر کی14 اور 15کو یہ میچز شیڈول ہیں۔

ای سی بی کی جانب سے فیصلے میں تاخیر ہوئی ہے۔جمعہ کو اعلان کیا گیا تھا کہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اس کا اعلان ہوجائے گا۔اب اس بات کو 60 گھنٹے گزر گئے ہیں اور یہ بات طے ہے کہ فیصلہ اتناآسان نہیں ہے،جتنا سجھا گیا ہے۔اس لئے پیر کے روز اس کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب انگلش میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان مشکوک ہوگیا ہے اور اس کے التوا کے امکانات زیادہ ہیں۔وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے بیان کو بھی کوٹ کیا گیا ہے اور ان کے حوالہ سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ انگلیند کی جانب سے مثبت فیصلے کی توقع کرتے ہیں۔

پاکستان کے ممکنہ نقصانات کیا ہوسکتے ہیں۔انگلینڈ نے دورہ ختم کیا تو یہی ٹیم اگلے برس ٹیسٹ اور ون ڈے سیریزکھیلنے پاکستان نہیں آئے گی۔اسی طرح پھر اگلے سال کے شروع میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی دورہ منسوخ کرے گی اور یہی نہیں،یہ نیوزی لینڈ ٹیم بھی اگلے سال ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی تو یہ کوئی چند ملین ڈالرز کے نقصان کی بات نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو دائو پر لگانے کی کہابی ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *