| | | | | | |

آئرش بائولر کی 4 گیندوں پر مسلسل 4 وکٹیں،نیدر لینڈ کی کمر ٹوٹ گئی

کرک اگین رپورٹ

Image By Twitter

آئرش بائولر نے جادو جگادیا،4 بالز پر مسلسل 4 کھلاڑی آئوٹ کرکے نیدر لینڈ ٹیم کی کمر توڑ کر کھدی۔کورٹس کیمفر نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 وکٹیں لے لیں،پیسر نے اننگ کے 10 ویں اوور میں یہ کارنامہ سر انجام دیا،جس وقت انہوں نے نیدر لینڈ کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی تو اس وقت 3 وکٹ پر 51 اسکور تھا ،جب اوور ختم ہوا تو6 کھلاڑی 51 پر ڈھیر ہوچکے تھے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے پہلے مرحلے کا گروپ اے کا میچ ابو ظہبی میں ہورہا ہے،نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اچھے آغاز کے باوجود کمفر کی مسلسل 4 بالز پر 4 وکٹوں نے آئرش ٹیم کو فرنٹ فٹ پر لاکھڑا کردیا ہے۔

آخریا طلاعات تک نیدر لینڈ نے15 اوورز 2 بالز پر 82 اسکور بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی ڈھیر ہوگئے تھے۔کیمفر نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *