| | |

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا آفیشل گیت جاری،بہت کچھ آئوٹ

 

 

 

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کا آفیشل گیت ریلیز کردیا۔میگا ایونٹ کے آفیشل گیت میں تمام 16 ممالک کے رنگ نمایاں نہیں کئے گئے اور ٹائٹل پر بھی پاکستان سمیت کئی ممالک جگہ نہیں بناسکے ہیں۔بھارتی رنگ غالب ہیں۔بھارت کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی نہیں ہے بلکہ ویسٹ انڈیز ہے ،اس وجہ سے اس کے کپتان کیرون پولارڈ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

گیت میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔ان کے ساتھ ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ ہیں۔افغانستان کے راشد خان اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل ہیں۔

کارٹون نما میچ کی جھلکیاں ہیں۔کمنٹیٹرز کی آوازیں ہیں اور کئی شہروں کے نام واضح کئے گئے ہیں کہ جہاں فیملیز کو میچز دیکھتے پیش کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں کراچی کا نام نمایاں ہوا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ18 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہونگی۔ایونٹ کا میزبان چونکہ بھارت ہے،اس لئے بہت سے غلبہ بھی اسی کا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *