| | | | | | |

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ،آئرلینڈ اور زمبابوے آج مقابل،دونوں کے لئے ایک خطرہ

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلہ میں گروپ بی کا آج کا دوسرا میچ بھی نہایت سنسنی خیز ہوسکتا ہے۔ایک جانب آئرلینڈ ٹیم ہے،جس نے گزشتہ 11 ماہ میں 2 درجن کے قریب ٹی 20 میچزکی اچھی پریکٹس لی ہے تو دوسری طرف زمبابوے ہے،اس نے ماضی قریب میں اپنے ملک میں بنگلہ دیش کو دونوں محدود اوورز فارمیٹ سیریز میں ہرایا۔پھر آسٹریلیا جاکر ایک روزہ میچ بھی جیتا۔یوں اس کا اعتماد بھی آسمان پر ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ،گروپ بی میں آج ویسٹ انڈیز کے لئے بھی خطرے کی چاپ

آج کے میچ کی اہم بات یہ ہے کہ یہ ہوبارٹ میں رات کے وقت کھیلا جائے گا۔میچ کا وقت زیادہ اہم یوں بن جاتا ہے کہ ہوبارٹ میں سخت سردی ہے۔رات کے وقت موسم مزید سرد ہوگا۔بائولرز کے لئے آسانی ہوگی،بیٹرز کے لئے مشکلات ہونگی۔

آئرش ٹیم کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔زمبابوے کے ساتھ سخت فائٹ ہوتی نظر آئے گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔آئرلینڈ یہ میچ جیت سکتا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ،4 بڑے وارم اپ میچز،پاکستان کے لئےنہایت اہم،ٹائمنگ اور موسم کا احوال

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *