| | | |

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،افغان کپتان فائنل،کھلاڑیوں کا پھر انتخاب

دبئی ،کرک اگین رپورٹ

افغانستان نے بھی ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ کو فائنل کرلیا ہے اور ایسا کیا ہے کہ اس کا کپتان بھی بدل گیا ہے۔افغان بورڈ نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور اپنے نہایت ہی تجربہ کار آل رائونڈر محمد نبی کو کپتان نامزد کیا ہے۔محمد نبی آئی سی سی ٹی 20 کی آل رائونڈ رینکنگ میں نمبر ون ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں شروع ہوگا۔افغانستان نے ساتھ ہی 15 رکنی دستہ بھی ترتیب دے دیاہے۔

اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز،عثمان غنی،حشمت اللہ زازائی،محمدشہزاد،حشمت اللہ شاہدی،اصغر افغان،گلبدین نبی،نجیب اللہ زردان،کریم جنت،راشد خان،مجیب الرحمان،حامد حسن،فرید احمد،نوین الحق اور کپتان محمد نبی شامل ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوگی،اس کی پہلی حریف ایک کوالیفائر ٹیم ہوگی جو پہلےرائونڈ سے آگے آئے گی۔پاکستان بھی اسی گروپ میں شامل ہے جس میں افغانستان ٹیم شریک ہے۔دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔

آئی سی سی کا افغانستان کے حوالہ سے اہم فیصلہ آگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *