| | |

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک نئی ٹیم کی آمد،جرسی کو ٹکٹ مل گیا

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 جاری ہے،یہاں سکاٹ لینڈ کے سپر 12 میں آنے کے تذکرے ہیں،نمیبیا ٹیم بھی ایک فتح کے بعد ہیڈ لائنز میں ہے جبکہ ابھی ایونٹ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے جارہا ہے۔نمیبیا ٹیم نےا گر سپر 12 میں جگہ نہ بھی بنائی تو بھی سکاٹ لینڈ ایک ایسوسی ایٹ ٹیم کے طورپر آخر تک خبروں میں رہے گا۔کوئی بعید نہیں ہے کہ ایک کامیابی اسے کہاں سے کہاں پہنچادے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،آج بھی 2 میچز،پاکستان کے گروپ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ،ممکنہ پکچر

ایسے میں ایسوسی ٹیموں کے حوالہ سے ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ جرسی کی ٹیم نے 2022 ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،ورلڈ ٹی 20 کپ کا اگلا ایڈیشن 2022 میں آسٹریلیا میں انہی مہینوں میں شیڈول ہے۔

جرسی نے 2022 ورلڈ ٹی 20 کپ کا ٹکٹ یورپین کوالیفائنگ رائونڈ جیت کر حاصل کیا ہے۔جرسی نے اپنے چھٹے میچ میں ڈنمارک کو 4 وکٹ سے ہرادیا،اس نے تمام میچز جیتے ہیں۔جرسی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے پہلے مرحلہ تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کرگئی،ایسا اس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔اسے تیسری بار کوشش کرکے یہ کامیابی ملی ہے،اس سے قبل بھی اس نے ماضی میں 2 بار ریجنل کوالیفائر ایونٹس میں شرکت کی تھی۔

جرسی کے بارے میں ایک اور بات بتاتے چلیں کہ وہ اس وقت عرب امارات میں جاری ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 بھی کھیل رہی ہوتی،اگر اس نے 2019 کے کوالیفائر میں آخری میچ جیت لیا ہوتا لیکن ایک فتح کی کمی کے باعث وہ رواں سال کا ایونٹ تو نہ کھیل سکی لیکن اب گلے سال کے میگا ایونٹس میں قدم رکھ دیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *