| | |

آئی پی ایل،ممبئی انڈینز کی جیت،سفر بہت کٹھن

Image Source : Twitter

کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل میچ میں ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو شکست دے دی۔ابو ظہبی میں کھیلا گیا۔میچ لوسکورنگ شو رہا۔ناکام ٹیم 6 وکٹ پر 135 ہی اسکور کرسکی۔ایڈن مارکرم نے نمایاں 42 رنزبنائے۔ممئی انڈینز نے جواب میں تیواری کے 45 اور ہردک پانڈیا کے 40رنزکی بدولت ہدف ایک اوور قبل 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔

آئی پی ایل اب اختتامی مراحل میں جارہاہے۔پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دلچسپ ہورہی ہے۔اس اعتبار سے چنائی سپر کنگز بہت آگے ہیں ،اس کے 16 پوائنٹس ہوگئے ہیں جب کہ دہلی کے بھی 16 ہیں،نیٹ رن ریٹ اس کا کم ہے۔اسی طرح رائل چیلنجرز بنگلور 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز 10کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ممبئی انڈینز نے آج کی کامیابی سے اپنے پوائنٹس کی تعداد 10کردی ہے،نیٹ رن ریٹ کم ہونے کے باعث اس کی 5 ویں پوزیشن ہے لیکن  پنجاب کنگز چھٹے نمبرپر ہے،تمام ٹیمیں 10میچزکے بعد 11ویں میچ میں داخل ہوچکی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *