| | | | |

آئی پی ایل،ممبئی بھی باہر،نیا قانون تیار،بغیر ہٹر کے بال ڈالنے کی اجازت،ایشز کی بھی اپ ڈیٹ

کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل،ممبئی بھی باہر،نیا قانون تیار،بغیر ہٹر کے بال ڈالنے کی اجازت،ایشز کی بھی اپ ڈیٹ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایشز سیریز کے لئے مشروط اجازت دے دی ہے۔اس بات کا اعلان جمعہ کے روز ای سی بی نے کیا لیکن اس سے 3 روز قبل ہی یہ بات کلیئر ہوگئی تھی کہ اس موسم سرما کی ایشز سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی اور اانگلش ٹیم آسٹریلیا کادورہ کرے گی۔اس سے قبل کووڈ رولز پر دونوں ممالک کے مابین ڈیڈ لاک تھا ۔منگل کے روز کھلاڑیوں کی آسٹریلین سے ٹیلی فونک میٹنگ کے بعد معاملات سیٹ ہوگئے تھے۔

ادھر آسٹریلیا کرکٹ کے نئے رولز متعارف کروارہا ہے،۔اس نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کی بگ بیش لیگ میں ایک بائولر کو ہٹر کی وکٹ پر آمد سے قبل بال کروانے کی اجازت ہوگی۔یوں بائولر بنا ہٹر کے ایک بال نکال دے گا۔شاید اسٹمپ اڑا کر وکٹ بھی نام کرجائے۔یہ حیرت انگیز تبدیلی اس لئے عمل میں لائی جارہی ہے کہ وقت بچایا جائے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ بگ بیش لیگ میچ میں ایک ہٹر کے آئوٹ ہونے کے بعد دوسرے ہٹر کا 75 سیکنڈ میں کریز پر آنا ضروری ہوگا۔اگر وہ 75 سیکنڈز میں نہ پہنچ سکا تو پھر بائولر اپنی بال پھینکنے کو آزاد ہوگا۔یوں کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار بغیر حریف ہٹر کے ایک بال پھینکی جاسکے گی۔حیرت ناک منظر ہوگا۔

آئی پی ایل 2021،پلے آف کی لائن اپ قریب مکمل،ممبئی انڈینز جھٹکوں میں

آئی پی ایل کے آخری میچز میں ممبئی انڈینز نے سن رائزر حیدر آباد کو 42 رنز سے شکست دے تو دی لیکن پلے آف میں نہیں جاسکی،جیسا کہ کل لکھا تھا کہ  ممبئی کے کوالیفائنگ کے امکانات ختم ہیں تو ایسا ہی ہوا ہے۔اسی طرح ایک اور میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے  دہلی کیپٹلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹ سے ہرادیا۔میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔دہلی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،چنائی 18 کے ساتھ دوسرے،رائل چیلنجرز18 اور کولکتہ 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔پلے آف یہی 4 ٹیمیں کھیلیں گی۔ٹاپ 2 ٹیموں کا پہلے میچ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *