|

آئی پی ایل،چنائی سپر کنگز کی مشکلات کے بعد فاتحانہ واپسی،ٹیبل پر ٹاپ

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل کا وقفہ سے آغاز ہوگیا،کورونا کی وجہ سے اس سال وسط میں ملتوی ہونے والی ٹی 20 لیگ متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگئی۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز نے ناقابل یقین حالات میں بڑی کامیابی اپنے نام کی۔یہ اس لئے بھی اہم بات تھی کہ فاتح سائیڈ کا آغاز نہایت ہی مایوس کن تھا۔7 رنز تک 3 کھلاڑی اور 24 پر 4 کھلاڑی جس ٹیم کے وکٹ دے جائیں۔اس کی فتح کی توقع ہر گز آسان نہیں تھی۔ایسا ہی ہوگیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ کے نقصان پر 156 اسکور کئے۔یہ ایک فائٹنگ اسکور تھا۔اننگ کو سنبھالنے والے جیکوارڈ تھے۔انہوں نے کلاسیکل اننگ کھیلی۔58 بالز پر 88 رنزکی ناقابل شکست اننگ حوصلے سے عبارت تھی۔فاف ڈوپلیسی اور معین علی سمیت 3 کھلاڑی مسلسل صفر پر گئے۔ایم ایس دھونی 3 اور سریش رائنا 4 کے مہمان بنے۔

جواب میں ممبئی انڈینز ٹیم پوری اننگ دبائو میں کھیلی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر136 اسکور کرسکی۔ڈیون براوو نے 3 کھلاڑی ٹھیکانے لگائے۔اس کامیابی کے ساتھ ہی چنائی سپر کنگز نے 12 پوائنٹس کر لئے ہیں اور بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث اس کی پہلی پوزیشن ہوگئی ہے۔

پیر 20 ستمبر کو بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور مدمقابل ہونگے۔یہ میچ ابو ظہبی میں ہوگا۔دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ اہم ہے۔یہ خبر تو پہلے ہی دی جاچکی ہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت چھوڑ دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *