| | |

آئی پی ایل،کنگز نے کولکتہ کو اندھیری رات میں دھکیل دیا،ٹیبل کی جنگ عروج پر

ٰImage Source : Twitter

کرک اگین رپورٹ

 

آئی پی ایل تاریخ کا اچھا میچ رہا،کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے فائنل 4 کی جانب پیش قدمی مستحکم جاری رہنے اور پنجاب کنگز کے لئے ایک قسم کی بقاکی جنگ کا ایشو تھا۔دبئی میں کھیلا گیا میچ نہایت ہی سنسنی خیز رہا۔فائنٹنگ اسکور کے جواب میں اچھی فائٹ رہی۔اختتامی لمحات میں نائٹ رائیڈرز کے بائولرز کی مزاحمت بھی دیدنی تھی لیکن جب اسکور کم  رہ گیا ہو۔وکٹیں زیادہ بچی ہوں تو 2 ڈاٹ بالز بھی فائدہ نہیں دیتی ہیں۔

نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیل کر7 وکٹ پر 165 رنزبنائے۔وینکش ایئر نے 67 کی اننگ کھیلی۔کپتان اوئن مورگن 2 ہی رنزبناسکے۔ارشدیپ سنگھ نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔جواب میں پنجاب کنگز نے 9 ویں اوور تک 70 رنزکا اچھا آغاز لیا۔یہی بنیاد اسے فائٹ دینے اور جیتنے کا موقع دیتی رہی۔کپتان کے ایل راہول 67 رنزبناکر گئے میانک اگروال نے 40 کئے۔آخری اوور میں جب جیت کے لئے صرف 5 رنز درکار تھے تو کے ایل راہول 67 پر ہمت ہارگئے۔

نکولس پورن 12 اورایڈن مارکرم 18 رنزبناسکے۔شاہ رخ خان 22 پر ناقابل شکست گئے۔ انہوں نے ہی چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو3 بالیں قبل 5 وکٹ سے جتوادیا،۔

اس نتیجہ کے ساتھ نائٹ رائیڈرز کو جھٹکا لگا ہے کیونکہ 12 میچز میں اس کے 10 ہی پوائنٹس ہوئے ہیں اور پنجاب کنگز نے بھی12 ویں میچ میں اتنے ہی پوائنٹس کرلئے ہیں،نائٹ رائیڈرز نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے پر چوتھے،کنگز 5ویں اور ممبئی انڈینز بھی 10 ہی پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔کہا جاسکتا ہے کہ کولکتہ کو پنجاب کنگز نے اندھیری رات میں دھکیل دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *