| | | | |

آئی پی ایل کو پہلی بار جھٹکا،انگلینڈ کا 5 واں نامور پلیئر باہر

لندن،کرک اگین رپورٹ

File Photo

اس بار آئی پی ایل سے انگلینڈ کے نامور پلیئرز اپنا نام واپس لے رہے ہیں،تازہ ترین اخراج مہنگے ترین کھلاڑی کرس واکس نے کیا ہے،انہوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 کے آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہونگے۔اس طرح آئی پی ایل کو نظرا نداز کرنے والے ٹاپ انگلش پلیئرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ نے اپنا نام آکشن سے واپس لے لیا،پھر بین سٹوکس نے بھی یہی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے فرسٹ کلاس کرکٹ کا حصہ بننا چاہیں گے۔جوفرا آرچر فٹ ہوچکے ہیں لیکن انہوں نے بھی آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی ہے۔سام کرن نے بھی آئی پی ایل کو نظر انداز کیا تھا۔

ٹی 20 لیگ سے تماشائی آئوٹ،آئی پی ایل کا بڑا اعلان

اب کرس واکس نے بھی اسی فہرست میں اپنا نام ڈال دیا ہے،وہ اب تک 5 لیگز کھیل چکے ہیں۔بھارتی کرکٹ حلقوں کے لئے یہ تشویشناک بات بنی ہے لیکن معاملہ یہی ہے کہ ایشز کی شکست نے ترجیحات بدل دی ہیں۔

اتوار کو ہی بی سی سی آئی نے اعلان کیا تھا کہ لیگ بھارت ہی میں ہوگی،اس میں تماشائی نہیں ہونگے۔،اب تک 300 غیر ملکیوں سمیت 1214 کھلاڑی بولی کے لئے لگ چکے ہیں،آکشن 12 اور 13 فروری کو ہوگی،ایونٹ مارچ کے آخری ہفتہ شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *