Image By Twitter
شارجہ۔کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2021،بھارتی دارالحکومت سرنڈر،نائٹ رائیڈرز فائنل میں پہنچ گئے۔آئی پی ایل 2021 میں ایک اور غضب ناک دن،ایونٹ کی ٹاپ ون ٹیم بھی فائنل سے باہر ہوگئی ہے۔2 روز قبل کوالیفائر میچ میں اسے چنائی سپر کنگز نے شکست دی تھی۔لیگ میچز کے اختتام پر ٹاپ پر آنے والی ٹیم نہ صرف پہلے چانس میں ہاری،اب آخری ناک آئوٹ چانس میں بھی رہ گئی۔چوتھے نمبر کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرزنے جہاں پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کو اپ سیٹ شکست دے کر باہر کردیا تھا،بدھ کی رات اس نے دہلی کیپیٹلز کو 3وکٹ کی شکست دے دی،اب آئی پی ایل 2021 کا فائنل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز کے مابین ہوگا۔
بدھ کے پلے آف میچ میں دہلی کیپیٹلز نے پہلے کھیل کر5 وکٹ پر 135 اسکور بنائے۔شیکھر دھون 36 اور آئیر 30 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔چکر ورتھی 26 رنزکے عوض 2 وکٹ لے کر کامیاب بائولر رہے۔
نائٹ رائیڈرز نے 136 کے تعاقب میں بااعتماد بیٹنگ کی 12 اوورز میں بناکسی نقصان کے 96 اسکور بنالیا۔ونکتش آئیر نے 55 اورشبمان گل نے 46 کی اننگز کھیلیں،۔اس کے بعد کچھ گرنے والی وکٹیں اس کے جذبوں کو کم نہیں کرسکیں ۔پھر بھی دیہلی کے بائولر اینرچ نورتج نے 19 ویں اوور کی آخری بال پر کپتان اوئن مورگن کو صفر پر بولڈ کرکے سنسنی پھیلادی،نتیجہ میں آخری اوور میں 7 رنزکا چیلنج کولکتہ کے لئے موجود تھا۔ایشون نے اوور کی تیسری بال پر شکیب الحسن کو بولڈ کرکے حقیقی سنسنی پھیلادی،فتح اب 3 بالز پر 6 رنزکی دوری پر چلی گئی تھی۔اگلی بال پر سنیل نارائن بھی کچ دے گئے۔ایشون ہیٹ ٹرک پر آگئے تھے اور ٹیم فتح کے عین قریب تھی۔افراتفری اور پاگل پن میں انگلش کپتان اوئن مورگن جو کہ رائیڈرز کی قیادت کر رہے تھے،ان سمیت شکیب الحسن اور سنیل نارائن اپنی وکٹیں گنواگئے،یہاں سیٹ بلے بازرایول تریپاتھی کو موقع مل گیا،انہوں نے نارائن کو چھکا جڑ کر ایک بال قبل 3 وکٹ کی سنسنی خیز فتح رجسٹرڈ کردی۔وہ 12 پر ناقابل شکست آئے۔ناکام ٹیم کےنورتج،ایشون اور ربادا نے 2،2 وکٹیں لیں۔