| | |

آئی پی ایل 2021 فائنل،دھونی کو300ویں میچ میں بڑے تحفہ کی تیاری،بڑا ہدف سیٹ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2021 فائنل کاپہلا ہاف چنائی سپر کنگز نے قریب جیت لیا ہے،نتیجہ تو خیر تب ہی آئے گا جب میچ مکمل ہوگا۔ایم ایس دھونی کے لئے 2021 آئی پی ایل فائل کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔اس سے پہلے اہم، بات یہ ہے کہ چنائی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیت کے لئے193رنزکا بڑا ہدف دیا ہے ،اس طرح مورگن الیون کے اوپر بھاری ذمہ داری آگئی ہے۔

رمیز راجہ نے آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت مسترد کردی

نائٹ رائیڈرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا ہے۔فاف ڈوپلیسی بجلی بن کر برسے،انہوں نے59 بالز پر86 رنزکی اننگ کھیلی۔3چھکے اور7 چوکے لگائے۔اس سے قبل جیک وارڈ کے ساتھ مل کر 124 رنزکا آغاز فراہم کیا۔

ادھر چنائی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے اس میچ میں اعزاز حاصل کیا ہے،بطور کپتان انہوں نے آج 300ویں میچ میں کپتانی کی۔300میچزمیں کپتانی کرنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں،دوسرا اہم معاملہ یہ ہے کہ ایم ایس دھونی اب اس میچ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔اس کے لئے جیت ضروری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *