| | | | |

آسٹریلیا کی ایک سیریز منسوخ،پاکستان کے دورے پر کیا اثرات

کرک اگین رپورٹ

Getty Images

 

یہ 14 جنوری 2022 کی بات ہے۔کرک اگین نے خبر دی تھی کہ نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا خطرے میں پڑا ہے،اس کے لئے 33 مکنہ آپشنز پر کام جاری ہے،اگر ابتدائی 2 آپشنز ہوگئیں تو آسٹریلیا کے اگلے ماہ پاکستان کے دورے پر اس کے کیا اثرات پڑیں گے۔یہ بھی ساتھ لکھا تھا کہ

نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا میں سیریز مشکوک ہوگئی ہے۔

آج 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے اعلان کردیاہے کہ اس ماہ کی 24 تاریخ سے شروع ہونے والا آسٹریلیا کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے،اس کی وجہ کورونا اور اس سے متعلق بارڈز پر سخت قوانین ہیں۔

نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا خطرات میں،کینگروز کی پاکستان آمد پر اثرات کا امکان

یہ 3 آپشنز میں سے آخری آپشن تھی جسے استعمال کیا گیا ہے،اس سے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوئی ہے،اب آسٹریلین ٹیم مکمل فارغ ہوگی،اس کا فوکس دورہ پاکستان پر ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا میں 24 جنوری کو جانا تھا،جہاں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے مقابلے30 جنوری،2 اور 5 فروری ،  اکلوتا ٹی 20 میچ 8 فروری کو کھیلا جانا تھا،اب یہ دورہ بعد میں ری شیڈول ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *