| | | |

آسٹریلیا کے بعد کیوی کپتان بھی آئی پی ایل چھوڑ گئے

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے بھی کپتان نے آئی پی ایل چھوڑدی،فیصلہ کن میچز مرحلے سے قبل سن رائزرز حیدر آباد کو محرومی کا سامنا۔

آئی پی ایل میچز بھارت میں جاری ہیں۔گزشتہ دنوں آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز بھی 5 میچزکھیل کر واپس اپنے ملک چلے گئے تھے۔بدھ کو کیوی کپتان کین ولیمسن نے بھی آئی پی ایل چھوڑدی ہے اور واپس اپنے ملک نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

محمد رضوان کا انگلینڈ میں نیوزی لینڈ سے ٹاکراپڑگیا،شیڈول آگیا

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ کین ولیمسن کے ہاں بچہ کی پیدائش متوقع ہے،اس لئے وہ اپنی اہلیہ کے پاس چلے گئے ہیں۔ویسے بھی رواں سیزن ان کے لئے برا خواب ہی رہا۔وہ 93 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرسکے اور قلیل اسکور ہی اپنی پروفائل میں ڈال سکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *