| | | | | | |

آصف علی نے میچ جتواتے ہی گرائونڈ میں بندوق اٹھالی،تاک کر نشانہ ماردیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیرو آصف علی نے افغانستان کے خلاف میچ جتواتے ہی میدان میں وکٹ پر بندوق تان لی اور اپنے ہاتھ سےایک ٹریگر بھی دبادیا،یاد گار لمحات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔آصف علی نے یہ کیوں کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،آصف علی پھر ہیرو،افغانستان بھی زیر،پاکستان سیمی فائنل میں

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر آصف علی گزشتہ ایک سال سے ٹیم کے ساتھ تھے،ان کی سلیکشن پر سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق،موجودہ چیف سلیکٹر محمد وسیم پر شدید تنقید ہوتی تھی،ساتھ میں آصف کو بھی ہدف بنایا جاتا تھا۔آصف علی کو سفارشی تک کہا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے انہیں ڈراپ نہیں کیا،اب آکر انہوں نے اوپر تلے 2 میچز جتوائے ہیں تو سب مداح ہوگئے ہیں،ایسے میں آصف علی نے بھی موقع غنیمت جانا اور چوتھا چھکا لگاتے،پاکستان کو جتواتے ہی انہوں نے بیٹ کو الٹا کرکے اسے بندوق کی شکل دی،آنکھوں سے لگایا اور ایک مخصوص جگہ کو تاک کر فائر مارنے کا باقاعدہ اشارہ بھی کیا ہے۔یہ انہوں نے تنقید نگاروں کو جواب دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *