| | | | | | | |

آصف علی کے بارے میں بین سٹوکس کا تاریخی ٹویٹ،وسیم اکرم سر دھننے پر مجبور

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار بین سٹوکس نے پاکستانیوں کے دل خوش کردیئے ہیں،ساتھ میں آصف علی کو وہ خراج تحسین پیش کیا ہے،جس کی عام الفاظ میں مثال ہی نہیں ملتی ہے۔یہ ایسے الفاظ ہیں کہ وہاں تک جاتے ہوئے کرکٹرز کی عمریں لگ جاتی ہیں۔

انگلینڈ کے آل رائونڈر بین سٹوکس نے آصف علی کے بارے میں کہا ہے کہ

نام یاد رکھنا،آصف علی۔

افغانستان 6 وکٹیں جلد گنوانے کے بعد بھی پاکستان کو رسکی ہدف دے گیا،بڑا چیلنج

آصف علی کے بارے میں بین سٹوکس کا تاریخی ٹویٹ،وسیم اکرم سر دھننے پر مجبور ہوگئے،انہوں نے کہا ہے کہ اس کے بعد کیا بچتا ہے۔یہ اتنا بڑا خراج تحسیبن ہے کہ اس کے بعد کسی الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی۔بین سٹوکس خؒود میچ فنشر ہیں لیکن انہوں نے آصف علی کو اپنے سے بھی بہتر قرار دے دیا ہے۔

آصف علی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کو ایسے وقت میں جتوایا ہے کہ جہاں شکست سامنے کھڑی چڑا رہی تھی،انہوں نے ایک اوور میں 4 چھکے جڑ کر پاکستان کی فتح آسان کردی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف بھی انہوں نے میچ جتوایا تھا۔

بین سٹوکس نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کھیلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *