| | | |

ایشز میں ناکامی،انگلینڈ کے موجودہ کپتانوں میں جنگ چھڑ گئی

 

لندن ۔کرک اگین رپورٹ

ایشز میں عبرتناک شکست نے انگلینڈ کے 2 کپتانوں کو آمنے سامنے کردیا۔ایک دوسرے کا مذاق اڑانے لگے۔میڈیا پر جنگ پھیل گئی ہے۔محدود اوورز ٹیم کپتان مورگن نے ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ کے دعوے کو مضحکہ خیز کہا ہے۔

ایشز میں آسٹریلیا سے 4 میچز کی شکست کے بعد جوئے روٹ نے کہا تھا کہ ملک میں شروع کیا جانے والا 100 بالز ایونٹ اور لیگز ٹیسٹ پرفارمنس میں اثر ڈال رہی ہیں۔

انگلینڈ کے ورلڈ  چیمپئن  کپتان اوئن مورگن نے دعویٰ مسترد کیا اور چوٹ ماری ہے کہ اپنی ناکام ٹیسٹ پرفارمنس کا ذنہ دار 100بالز ٹورنامنٹ کو قرار نہ دیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *