| | |

ایم ایس دھونی کا پھر آئی پی ایل ٹرافی کی طرف مارچ،رائزرز کا سورج غروب

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2021 میں سن رائزرز کا سورج غروب ہوگیا،فائنل 4 میں جانے کا اب کوئی بھی ممکنہ راستہ باقی نہیں بچا،شارجہ میں جمعرات کی شب کھیلے گئے اہم ترین میچ میں اسے ٹیبل کی ٹاپ ٹیم چنائی سپر کنگز نے ناک آئوٹ کردیا۔اس جیت کے ساتھ تن تنہا اس کے نمبر ون بننے کا سفر جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کا یہ ایونٹ میں 11 واں میچ تھا،چنائی نے  وکٹ کی جیت کے ساتھ 9ویں کامیابی کو لگایا،اس کے پوائنٹس کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ دہلی کیپیٹلز 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور ہارنے والی ٹیم سن رائزرز بدستور 4 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں اور آخری نمبر پر ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز 7 وکٹ پر صرف 134 رنزہی کرسکے۔کیوی کپتان کین ولیمسن 11رنزکے مہمان بنے۔ساہا نے 44کی اننگ کھیلی۔جیسن ہولڈر صرف 5 رنزہی کرسکے۔جوش ہیزل ووڈ نے 34 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔یہ سب سے خطرناک گیند باز بنے۔

جواب میں چنائی سپر کنگز نے ہدف 2 گیندیں قبل 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔گریک واڈ نے 45 اور فاف ڈوپلیسی نے 41 رنزبنائے۔ایک بات نہایت اہم رہی ،ویسٹ انڈین آل رائونڈر جو کہ ناکام سائیڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں،انہوں نے نہایت اچھی بائولنگ کی اور 27 رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔چنائی سپر کنگز کی قیادت ایم ایس دھونی کر رہے ہیں جو ورلڈ ٹی 20میں بطور مینٹور موجود ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *