| | |

اینجلیو میتھیوز چٹان بن کر بھی ریزہ ریزہ،199 پرآئوٹ

 

چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

اینجلیو میتھیوز چٹان بن کر بھی ریزہ ریزہ،199 پرآئوٹ

بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے خاتمہ تک اچھا جواب سیٹ کردیا تھا۔بناکسی نقصان کے 76 اسکو بنالئے تھے۔

 

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف کچھ جھٹکوں کے باوجود بھی اچھی فائٹ بیک کرلی۔ایک موقع پر اس کے 8 کھلاڑی328 رنزپر پویلین لوٹ گئے تھے۔اس کے بعد وکٹ پر ڈٹے رہنے والے سابق کپتان اینجیلو میتھیوز نے وہ کردیا کہ میزبان باؤلرز سر پیٹنے پر مجبور ہوئے۔

کہانی یہاں تک نہیں رکی۔سری لنکا نے اننگ بھی کھینچ لی اور رنز بھی بنالئے لیکن آخر میں یہ سب کرکے بھی اننگ کے ہیرو میتھیوز اپنا سر پیٹنے پر مجبور ہوگئے۔اپنے ساتھ ان گنت دل بھی ٹرواگئے۔

میتھیوز کی شاندار اننگ کا اختتام 199 پر ہوا۔397 بالز،19 چوکے اور ایک چھکا بھی ناکافی رہا۔وہ آئوٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔

سری لنکا کی اننگ کا اختتام 397 پر ہوا۔بنگلہ دیشی بائولنگ اٹیک کے نعیم حسین ہیرو رہے ۔انہوں نے 105رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *