| | |

اینڈریو سائمنڈز کی پاکستان کے خلاف ورلڈکپ اننگ اب بھی ٹاپ پر

میلبورن،دبئی:کرک اگین رپورٹ

File photo,cricinfo

اینڈریو سائمنڈز بھی چلے گئے۔اتوار کو آسٹریلیا میں صبح مقامی وقت کے مطابق آسٹریلیا کے 2 مرتبہ کے ورلڈکپ ونر سائمنڈز کار حادثہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔کرکٹ برادری افسردہ ہے گزشتہ 3 ماہ سے بھی کم وقت میں یہ آسٹریلیا کے تیسرے بڑے کرکٹر کی رخصتی ہے۔روڈنی مارش اور شین وارن کے بعد 46 سالہ سائمنڈز کی رخصتی بڑا نقصان ہے۔238 ایک روزہ اور 26 ٹیسٹ میچز میں شرکت کرنے والے سائمنڈز کی۔

عمران خان کی ویڈیو کیا،کتنے افراد،کہاں رکھی گئی،کیسے ریلیز ہوگی

آئی سی سی نے ایک ہی اننگ شیئر کی ہے
کرکٹ کی گلوبل باڈی نے 2003 ورلڈ کپ کی اننگ کو اس لئے بھی اہمیت دی ہے کہ آسٹریلیا کے ٹاپ 4 کھلاڑی 86 کے اسکور پر أئوٹ تھے۔وسیم اکرم،وقار یونس اور شعیب اختر جیسے پیسرز اور شاہد آفریدی اسپنرسامنے تھے۔

دنیائے کرکٹ میں پاکستان کے خلاف کھیلی گئی یہ اننگ اس لئے اہم ہے کہ سائمنڈز نے 143 رنزبنائے۔آسٹریلیا 300 سے اوپر گیا،پاکستان میچ ہارا جو شروع میں جیت چکا تھا،اس کے بعد اگلے میچز کے بعد ایک ناکامی پر تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ سے باہر ہوگیا۔

سائمنڈز کی گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کے خلاف 254 رنزکی ناقابل شکست اننگ بھی ہائی لائٹ ہوئی۔اسی طرح انگلینڈ کے خلاف 156 رنزبھی اہم تھے۔بھارت کے خلاف 162 اورآئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف 117 رنز کی اننگ بھی کوئی نہیں بھولا۔

کرکٹ کی ممتاز شخصیات سمیت ہربھجن سنگھ بھی افسردہ ہیں،بھارتی اسپنر نے انہیں بندر کہا تھا،اس پر بڑا تنازعہ ہواتھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *