| | | | | | |

ایک اور غیر ملکی کراچی اترگئے،پی ایس ایل کی وجہ سے سخت سکیورٹی کی ہدایات جاری

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

غیر ملکی پلیئرز کا پاکستان آنے کا سلسلہ جاری ہے،افغانستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ظاہر خان کراچی ایئر پورٹ اتر گئے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کیمپ میں شامل کرکٹر نے پی ایس ایل میں شمولیت،اسے کھیلنے کو بہترین لمحوں میں سے ایک قرار دیاہے۔

انڈر 19ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل سے باہر،سری لنکا پہنچ گیا،پروٹیز بھی ٹکٹ لے گئے

ظاہر خان دور جدید کے اسپنرز میں سے ایک ہیں،ان کی کوالٹی بائولنگ کے لوگ بے حد مداح ہیں۔پاکستان سپپر لیگ 7 میں شتکت کے لئے 2 غیر ملکی پلیئرز انگلینڈ سے گزشتہ رات گئے کراچی پہنچے ہیں،آج ہفتہ رات تک 9 غیر ملکی پلیئرز مزید آئیں گے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کی صبح چاروں صوبوں کو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں،جوں جوں پی ایس ایل کا وقت قریب آرہا ہے،ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت کئے جارہے ہیں۔ہمیشہ کی چلتی  بزدلانہ کارروائیوں کا سامنا کرنے کے لئے ملکی ادارے اس سال پر عزم ہیں۔

پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری کراچی میں ہوگا،اس کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *