| | | | | | | | |

بابر اعظم آئی سی سی کی سال 2021 کی ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان،فخرزمان شامل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی سال 2021 کے بہترین پرفارمرز میں پاکستانی چھاگئے،24 گھنٹوں میں دوسری ٹیم کا اعلان،بابر اعظم مسلسل دوسری بار کپتان منتخب،آئی سی سی نے کلینڈر ایئر 2021 کی ایک روزہ ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے،بابر اعظم کپتان ہیں،ان کے ساتھ ایک اور پاکستانی فخرزمان بھی شامل کئے گئے ہیں۔

دبئی سے جاری اطلاعات کے مطابق سال 2021 کی  ایک روزہ کرکٹ سرگرمی کا کپتان اور کنگ بابر اعظم کو ماناگیا ہے،انہوں نے 67 سے زائد کی اوسط سے صرف 6 ایک روزہ  میچز 405 اسکور بنائے ہیں۔برمنگھم میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف یاد گار سنچری اسکور کی تھی۔

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم برائے سال 2021،پاکستان نے میلہ لوٹ لیا،3 کھلاڑی شامل

ایک اور پاکستانی فخرزمان بھی ساتھ ہیں،انہوں نے 6 میچز میں 60 سے زائد کی اوسط سے 365 اسکور بنائے ہیں۔2 سنچریز میں 193 رنزکی اننگ جنوبی افریقا میں یاد گار تھی۔

دیگر پلیئرز میں جنوبی افریقا کے ڈیئر ڈوسین اور جانی مین میلان شامل ہیں۔آئرلینڈ کے سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور مشفیق الرحیم،سری لنکا کے ہاسا رنگا،چمیرا منتخب ہوئے۔اس طرح بھارت اور آسٹریلیا سمیت نامور ممالک کے پلیئرز شامل نہیں ہیں۔

ایک روز قبل آئی سی سی نے سال 2021 کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان کیا تھا،اس کے کپتان بھی بابر اعظم تھے،پاکستان کے 2 پکیئرز محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی ساتھ تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *