| | | | | | | | |

بابر اعظم آج بڑے منفی ریکارڈ کے خطرے میں،دوسری بار 100ویں شکار بن سکتے

دبئی،کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا جہاں ذکر ہو تو نت نئے ریکارڈز،کلاس اور اعزازات کی بات ہوتی ہے،اسی کا خیال بھی آتا ہے اور کیوں نہ آئے۔کم عمری میں ہی وہ اپنی کلاس اور اسٹائل کے سبب ویرات کوہلی،کین ولیمسن اور جوئے روٹ کی لائن میں آگئے ہیں۔عام طور پر ان کے حوالہ سے کسی منفی ریکارڈ کا تصور ہی  نہیں ہے لیکن کرک اگین یہاں اپنے پڑھنے والوں کو ایک دلچسپ بات بتانے والا ہے،اگر ایسا ہوگیا تو بابر اعظم کے لئے تھوڑا منفی ہی ہوگا۔

ورلڈ ٹی 20 کپ سے آج ایک ٹیم کے باہر یونے کا دن،بد قسمت کون،پیش گوئی

کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی بیٹر 2 بار کسی بائولر کی 100 ویں وکٹ بن جائے،گویا یادگار شکار بن جائے۔اوپر سے فارمیٹ ہی ٹی 20 انٹر نیشنل کا ہوتو یہ بات اور زیادہ اہم ہوجاتی ہے،اس لئے کہ اس فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنا ایک بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔

بابر اعظم اس وقت ایک ایسے خطرے میں ہیں کہ وہ ایک ہی جیسے ریکارڈ کا دوسری بار سبب بن سکتے ہیں اور وہ ریکارڈ یہ ہے کہ وہ بائولر کی یاد گار 100 ویں وکٹ بن جائیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ،سری لنکا بھی ناکام،گروپ 1 سے سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ابھی سے فیورٹ

پاکستان اور افغانستان کے مابین جمعہ کو ورلڈ ٹی 20 کپ کا میچ کھیلا جارہا ہے۔دبئی میں شیڈول میچ نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔یہاں افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان بھی ہونگے۔لیگ اسپنر کی وکٹوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔وہ پاکستان کے خلاف 100 واں شکار کریں گے۔یہ کوئی بھی ہوسکتا ہے لیکن بابر اعظم کو نہیں ہونا چاہئے۔

بابر اعظم کو اس لئے نہیں ہونا چاہئے کہ گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ پہلے ہی کیوی بائولر کے 100 ویں شکار بن چکے ہیں۔منگل کو کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم جب 9 کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہوئے تو یہ ٹم سائوتھی کی 100 ویں یاد گار وکٹ تھی۔

اب آپ کو علم ہوا کہ کرکا گین نے یہ پوائنٹ کس لئے اٹھایا ہے کہ کہ بابر اعظم ایک بار پھر بائولر کے 100 ویں شکار میں پھنس سکتے ہیں۔ایسا ہوا تو یہ منفی ریکارڈ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *