| | |

بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں،بھائی کیمپ سے نکال دیئے گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

 File photo

بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں،بھائی کیمپ سے نکال دیئے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تنقید کی زد میں ہیں،وہ اپنے بھائی کو پی سی بی کرکٹ راہداریوں میں لے آئے ہیں۔اس پر شدید تنقید ہوئی ہے۔پی سی بی نے مداخلت کی ہے۔بابر اعظم  کو بیک فٹ پر جانا پڑا ہے۔

حسن علی،شاداب اور حارث کے ڈنر میں بل مسئلہ بن گیا

معاملہ یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کے 2 کنڈیشنگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا تھا،اس کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔بابر اعظم کے بھائی سفیر اعظم  بھی اس میں خود سے شامل ہوگئے۔انہوں نے اس کے حوالہ سے بڑے فخر کے ساتھ نیٹ پریکٹس ویڈیو بھی شیئر کی۔پھر کیا تھا۔تنقید کا ایسا سلسلہ چلا کہ بات کہاں سے کہاں تا جا پہنچی۔

یہ رپورٹ بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے دی ہے کہ  پی سی بی ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو اس کیمپ میں نہیں لاسکتا تھا،بابر اعظم کو بتادیا گیا ہے۔معاملہ شائستگی کے ساتھ بتایا گیا اور نمٹایا گیا ہے۔بابر اعظم چونکہ قومی کپتان ہیں،اس لئے انہیں نہایت عزت کے ساتھ اس کی پیچیدگی بارے بتایا گیا ہے۔اس کے بعد وہ بھی اس پر آمادہ ہوگئے ہیں کہ ان کے بھائی اس کیمپ میں نہ آئیں۔

قانون کے مطابق اس کیمپ میں فرسٹ کلاس کرکٹرز کے ساتھ نیشنل کرکٹرز شامل ہوسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *